سے زائد بچوں کویومیہ خون فراہم کیاجارہاہے، صاحبزادہ حلیم

منگل 5 جون 2018 19:57

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) فرنٹیئرفائونڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم نے کہا ہے کہ فرنٹیئر فائونڈیشن پشاور سنٹر میں30 سی40، کوہاٹ میں 15اور سوات میں 10 بچوں کو یومیہ خون اور اجزائے خون کی بلامعاوضہ خدمات فراہم کی جارہی ہیں، ادارہ کے موجودہ اخراجات سالانہ 5 کروڑ روپے سے زائد ہیں جس کی وجہ سے ہمیں اکثر مالی مشکلات درپیش رہتی ہیں تاہم مخیر حضرات کے شکرگزار ہیں جو وقتاً فوقتاً ادارہ کے ساتھ تعاون کرتے رہتے ہیں، انہوں نے عوام سے اپیل بھی کی کہ وہ ان ننھی جانوں کو بچانے کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے خیرات،صدقات زکوٰةاور فطرانہ کی رقوم فرنٹیئرفائونڈیشن کو دیں تاکہ فراہم کی جانے والی سہولیات کو مزید بہتر بنایاجاسکے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں خون کے عطیات میں کمی دیکھنے میں آتی ہے لوگ افطاری کے بعد خون عطیہ کرسکتے ہیں، خون عطیہ کرنے سے انسانی صحت پر منفی نہیں بلکہ مثبت اثرات پڑتے ہیں ایک انسانی جسم میں عموماً 6 ہزار سی سی خون موجود ہوتا ہے اور انسانی جسم 4 یا 5 ہزار تک سی سی خون استعمال کرتا ہے لہٰذا ایک ہزار سی سی زائد خون ہمارے جسم میں موجود ہوتا ہے اس طرح ایک بیگ خون عطیہ کرنے سے 3 انسانی زندگیوں کو بچایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :