شیدو میں دو مختلف واقعات میں ایک بچے سمیت دو افراد جاں بحق

منگل 5 جون 2018 19:57

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) نوشہرہ کے علاقے شیدو میں دو مختلف واقعات میں ایک بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے پہلے واقعے میں نامعلوم ملزمان نے سات نمبر ٹیوب ویل کے قریب فائرنگ کرکے ایک نوجوان کوقتل کردیا۔ جبکہ دوسرا واقعے میں بارہ سالہ لڑکا جی ٹی روڈ کراس کرتے ہوئے نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے جاںبحق ہوگیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق پہلے واقعے میں منصف شاہ ولد اول شاہ ساکن پار جہانگیرہ حال لنڈاکی چاٹو چوک مردان نے پولیس کورپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ اسکو اطلاع ملی کہ اس کے بیٹے نواب علی کو کسی نے قتل کردیا ہے ۔ اس کا بیٹاڈھیری خٹک جہانگیر ہ میں بیوی بچوں سمیت رہائش پذیر ہے۔ اس کے بیٹے کو شید و میں ٹیوب ویل نمبر سات کے قریب نامعلوم ملزم یا ملزمان نے قتل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ جب وہاں پہنچا تو اس کا بیٹا خون میں لت پت قتل شدہ پڑا تھا۔ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں معلوم ہونے پر دعویداری کریں گے۔دوسرا واقع شیدو جی ٹی روڈ پر پیش ایا جہاں پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے بارہ سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا توقیر عالم ولد یونس گل ساکن شیدو نے پولیس کو رپوٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ گھر میں موجود تھا کہ اس کو اطلاع ملی کہ اس کا بھانجا بارہ سالہ ارسلان ولد عبدالرحمن ساکن شیدو جی ٹی روڈ سڑک پار کررہاتھا۔نامعلوم گاڑی جو نوشہرہ کی جانب سے ارہی تھی نے ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ جس کو شدید زخمی حالت میںڈی ایچ کیو نوشہرہ پہنچایاگیا جہاںپر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ اکوڑہ خٹک پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔