کراچی میں یوم حضرت علی کے مرکزی جلوس کی سکیورٹی کے لیے پلان مرتب کرلیا گیا

منگل جون 20:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) کراچی میں یوم حضرت علی کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے پلان مرتب کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے پانچ ہزارسے زائد اہلکار اور افسران سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے، جب کہ سی سی ٹی وی کیمروں سے جلوس کی نگرانی کی جائے گی۔۔کراچی میں یوم حضرت علی کے مرکزی جلوس کے موقع پر 5 ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور افسران تعینات ہوں گے۔

(جاری ہے)

ساؤتھ زون میں6 امام بارگاہیں انتہائی حساس، جب کہ 40 حساس قرار دی گئیں ہیں، جن میں 3کلفٹن، 2 سٹی ایریا اور ایک لیاری میں ہے۔ جلوس کے روٹس سے رکاوٹوں اور پتھاروں کو ہٹا دیا گیا۔جلوس کے روٹ کو6 سیکٹرز اور15 سب سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پلان کے تحت 40 ایمبولینسیز مجوزہ پوائنٹس پر تعینات کی جائیں گی۔ لاؤڈ اسپیکر کے غلط استعمال، وال چاکنگ اور نفرت انگیز مواد پر پابندی ہے۔کیمرے کی آنکھ جلوس کے مکمل روٹ کی نگرانی کرے گی، مرکزی جلوس نشتر پارک سے شروع ہوگا جو پرانی نمائش، ایمپریس مارکیٹ، ریگل چوک، ایم اے جناح روڈ سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔#