یونین کونسل 161سے مسلم لیگ (ن) کے بلدیاتی نمائندوںنے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلا ن کر دیا

منگل جون 20:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) یونین کونسل 161سے مسلم لیگ (ن) کے بلدیاتی نمائندوںنے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلا ن کر دیا ۔ حلقہ این اے 127سے تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ کی موجودگی میں مسلم لیگ (ن) کے جنرل کونسلرزملک آصف ، عقیل گجر ،رانا امتیاز اور شاہد سلہری نے ساتھیوں سمیت شمولیت کا اعلان کیا۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک سے کرپشن کے خاتمے اور پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنانے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے اور اب اس کی منزل زیادہ دور نہیں ۔انہوںنے کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تحریک انصاف کی قیادت کی کردار کشی کی جارہی ہے لیکن مخالفین اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے عوام کو بیوقوف نہیں بنا سکتے اور انہیں منہ کی کھانا پڑے گی ۔

(جاری ہے)

خواتین کو مخالفین کے خلاف استعمال کرنا (ن) لیگ کا وطیرہ ہے لیکن اس سے ان کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے ۔ جمشید چیمہ نے کہا کہ تبدیلی کی ہوائیں چل پڑی ہیں اورانشا اللہ 25جولائی کو ملک میں عوام کے حق حکمرانی کا سور ج طلوع ہوگا اور اقتدار کی باریاں لینے والوں کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ لاہور جیسے شہر میں عوام کو پینے کا صاف پانی ،،تعلیم اور صحت کی سہولتیں میسر نہیں جبکہ اقتدار کی لمبی اننگز کھیلنے والے دودھ اور شہد کی نہریں بہا دینے کے دعوے کرتے نہیں تھکتے ۔ اس موقع پر کارکنوں نے عمران خان اور جمشید اقبال چیمہ کے حق میں بھرپور نعرے لگائے ۔