اظہرعلی اوراسد شفیق انگلش کائونٹی چیمپین شپ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے

دونوں کر کٹرز کے مذاکرات آخری مرحلے میں ہیں،اسد شفیق کا معاہدہ دو دن میں طے پا جائے گا ،ونوں بیٹسمینوں کو انگلش کائونٹی کا تجربہ مل جائے، سرے کائونٹی نے اسد شفیق کو کوہلی کی جگہ کھیلنے کی پیشکش کی تھی لیکن وہ اسد شفیق کو صرف تین چار میچوں کے لیے لینا چاہتی تھی، سمرسیٹ اسد شفیق کے ساتھ بقیہ سیزن کیلئے معاہدہ کرنا چاہتی ہے،ہیڈ کوچ مکی ارتھر

منگل 5 جون 2018 20:07

اظہرعلی اوراسد شفیق انگلش کائونٹی چیمپین شپ میں ایکشن میں دکھائی دیں ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دو اہم بیٹسمین اسد شفیق اور اظہر علی اس سیزن میں انگلش کانٹی چیمپین شپ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ دونوں کے مذاکرات آخری مرحلے میں ہیں۔اسد شفیق بدھ کو کراچی پہنچ جائیں گے اور ان کا معاہدہ دو دن میں طے پا جائے گا جبکہ اظہر علی نے فوری طور پر پاکستان نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کر کٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور بولنگ کوچ اظہر محمود دونوں بیٹسمینوں کے کانٹی کلب کے ساتھ معاہدوں کو حتمی شکل دلانے میں کردار ادا کررہے ہیں۔پاکستانی ہیڈ کوچ چاہتے ہیں کہ دونوں بیٹسمینوں کو انگلش کانٹی کا تجربہ مل جائے تاکہ ان کے کارکردگی میں نکھار آسکے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرے کانٹی نے اسد شفیق کو بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی جگہ کانٹی کرکٹ کھیلنے کی پیشکش کی تھی لیکن وہ اسد شفیق کو صرف تین چار میچوں کے لیے لینا چاہتی تھی البتہ سمرسیٹ کانٹی اسد شفیق کے ساتھ بقیہ سیزن کے لیے معاہدہ کرنا چاہتی ہے۔

اظہر علی بھی کانٹیز سے بات چیت میں مصروف ہیں۔ موجودہ سیزن میں محمد عباس لیسٹرشائر اور وہاب ریاض ڈربی شائر کے لیے کھیلیں گے۔مکی آرتھر چاہتے ہیں کہ دونوں کرکٹرز کو کانٹی کا تجربہ ملے تاکہ ان کے کھیل میں نکھا ر آئے۔ مصباح الحق اور یونس خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان کے سب سے تجربہ کار بیٹسمین اسد شفیق اور اظہر علی انگلینڈ کیخلاف دو ٹیسٹ کی چار اننگز میں 100 رنز بھی نہ بناسکے۔

شاداب خان سیریز میں 2 نصف سنچریاں بناکر نمایاں رہے تاہم دونوں ٹیموں کی جانب سے سیریز میں کوئی سنچری نہ بناسکا۔اسد شفیق نی91 رنز30.33 کی اوسط سے بنائے، اظہر علی نے 16 کی اوسط سی67 رنز بنائے۔مکی آرتھر چاہتے ہیں کہ دونوں بیٹسمین ورلڈ کلاس بیٹسمین بن سکیں، اسد شفیق کو ان کی حالیہ خراب فارم کے باوجود انگلینڈ میں بڑا بیٹسمین سمجھا جاتا ہے۔دونوں پاکستانی ٹیسٹ بیٹسمینوں کے معاہدوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔۔