انگلینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد آئی سی سی نے قومی ٹیم پر بجلی گرا دی

آئی سی سی نے پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے بعد نئی رینکنگ جاری کر دی ، پاکستان پوزیشن بہتر کرنے میں ناکام، ٹاپ ٹین بالرز اور بلے بازوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں

منگل 5 جون 2018 20:10

انگلینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد آئی سی سی نے قومی ٹیم پر بجلی گرا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے بعد نئی رینکنگ جاری کر دی ، ٹیم رینکنگ میں پاکستان کی ساتویں پوزیشن برقرار ہے، ٹاپ ٹین بالرزاور بلے بازوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر نئی رینکنگ جاری کر دی ہے، مذکورہ سیریز ڈرا ہونے پر پاکستان کی رینکنگ میں ایک ریٹنگ پوائنٹ کا اضافہ ہوا ہے لیکن ٹیم کی ساتویں پوزیشن تا حال برقرار ہے۔

(جاری ہے)

کھلاڑیوں کی رینکنگ میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں آئی ہے، رینکنگ کے مطابق ٹاپ ٹین بالرز اور بلے بازوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے۔یاد رہے کہ دو سال قبل پاکستان ٹیسٹ کی نمبر ون ٹیم تھی لیکن نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے وائٹ واش اور ویسٹ انڈیز سے میچ ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم رینکنگ میں نیچے گرتی رہی۔واضح رہے کہ انگلینڈ نے گزشتہ روز لیڈز ٹیسٹ میچ میں گرین شرٹس کو ایک اننگز اور 55 رنز سے شکست دی تھی جبکہ پاکستان نے لارڈ ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی جس کے بعد سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی تھی۔

متعلقہ عنوان :