بھارتی ریاست اٴْتر پردیش کے مختلف شہروں میں ریت کے طوفان نے نطام زندگی درہم برہم

منگل 5 جون 2018 20:10

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) بھارتی ریاست اٴْتر پردیش کے مختلف شہروں میں ریت کے طوفان نے نطام زندگی درہم برہم کر دیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق موسم کی خرابی اکثر نہ صرف مشکل صورتحال پیدا کردیتی ہے بلکہ خوفزدہ بھی کردیتی ہے،، بھارت میں موسم کی ایسی سختی اٴْس وقت دیکھی گئی جب اچانک ریاست اٴْتر پردیش کے مختلف شہروں میں ریت کا طوفان اٴْمڈ آیا جس نے ہر طرف تباہی مچا دی، اترپردیش میں موسم نے اچانک کروٹ بدلی اور تیز ہواو?ں کے ساتھ اڑتی ریت ،دھول مٹی نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا ،، ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی جبکہ طوفان کی وجہ سے درجنوں افراد ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق موسم کی خراب صورتحال کے باعث انتظامیہ کی جانب سے متعدد ہائی وے ٹریفک کیلئے بند کردی گئیں جبکہ لوگوں کو گھر سے باہر نکلتے ہوئے احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔