فاٹا خیبر پختونخوا کاانضمام سے پشتونوں کیساتھ کئے گئے تمام وعدے پورے کر دیئے،شاہ محمد بڑیچ

منگل 5 جون 2018 20:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) عوامی نیشنل پارٹی ریلوے یونٹ کے جنرل سیکرٹری شاہ محمد بڑیچ نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی ایک قوت بن کرا بھرے گی پشتونوں کے حقوق کے لئے ہمیشہ اپنا کردا رادا کیا ہے فاٹا خیبر پختونخوا کاانضمام پشتونوں کی دلی ارمان تھی اور عوامی نیشنل پارٹی نے پشتونوں کیساتھ کئے گئے تمام وعدے پورے کر دیئے عام انتخابات میں پشتون عوام عوامی نیشنل پارٹی کو ووٹ دے کر کامیابی سے ہمکنار کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو انتخابات عوامی نیشنل پارٹی جیتے گے اور کوئٹہ میں پشتون عوام عوامی نیشنل پارٹی کے امیدواروں کو کامیابی سے ہمکنار کرے مذہب پرستوں اور قوم پرستوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا انہوں نے کہا ہے کہ25 جولائی کو پشتون عوام عوامی نیشنل پارٹی ووٹ دے کر پشتون اپنے حقوق کی جدوجہد کی تسلسل کو جاری رکھیں انہوں نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کرینگے عام انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی ایک قوت بن کرا بھرے گی پشتونوں کے حقوق کے لئے ہمیشہ اپنا کردا رادا کیا ہے فاٹا خیبر پختونخوا کاانضمام پشتونوں کی دلی ارمان تھی اور عوامی نیشنل پارٹی نے پشتونوں کیساتھ کئے گئے تمام وعدے پورے کر دیئے عام انتخابات میں پشتون عوام عوامی نیشنل پارٹی کو ووٹ دے کر کامیابی سے ہمکنار کرے۔

متعلقہ عنوان :