آزاد کشمیر احتساب بیورو نے 188کیسز کو یکسو کرتے ہوئے داخل دفتر کر دیا

منگل 5 جون 2018 20:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) آزاد کشمیر احتساب بیورو نے مئی 2018کے دوران مجموعی طور پر 188کیسز کو یکسو کرتے ہوئے داخل دفتر کر دیا۔ان میں سے 89کیسز شعبہ شکایات میں بعداز کارروائی یکسو کیئے گئے جبکہ 99کیسزشعبہ تفتیش میں بعد از تفتیش یکسو کیئے گئے ۔ آزاد جموں و کشمیر احتساب بیورو میں مئی 2018کے آغاز میں 1097کیسز زیر کار تھے جن میں سے 493کیسز شعبہ شکایات میں اور 604کیسسز شعبہ تفتیش میں زیر کار تھے۔

مئی 2018کے دوران شعبہ شکایات میں 187مزید نئی شکایات وصول کی گئیں۔ اسطرح شعبہ شکایات میں کل کیسزکی تعداد 680ہو گئی تھی۔ جن میں سے 89کیسز کو بعد از انکوائری داخل دفتر کر دیا گیا جبکہ 59کیسز کو بعد از انکوائری شعبہ تفتیش میں منتقل کیا گیا۔ اسطر ح اس وقت شعبہ شکایت میں زیر کار کیسز کی تعداد 482ہے ۔

(جاری ہے)

شعبہ تفتیش میں مئی 2018کے آغاز میں 604تفاتیش پہلے سے زیر کار تھیں۔

جبکہ مزید 59تفاتیش موصو ل ہوئیں۔ جن میں سے 99کویکسو کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ایک ریفرنس بھی احتساب کورٹ میں دائر کیا گیا ۔ اسطرح اسوقت شعبہ تفتیش میں زیر کار تفاتیش کی تعداد 558ہے۔ مجموعی طور پر احتساب بیورو میں اسوقت 1040کیسز زیر کار ہیں جو کہ انکوائری اور تفاتیش کے مختلف مراحل میں زیر کار ہیں۔ چیئرمین احتساب بیورو نے تمام شعبہ جات کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی پراگرس مزیدبہتر کریں اور زیر کار کیسز کو جلد از جلد اند ر معیاد یکسو کریں۔شیراز راٹھور

متعلقہ عنوان :