الیکشن کمیشن ، آن لائن سکروٹنی سیل میں کاغذارت نامزدگی کی چانچ پڑ تال کا آغاز

منگل 5 جون 2018 20:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) الیکشن کمیشن کے آن لائن سکروٹنی سیل میں کاغذارت نامزدگی کی چانچ پڑ تال کا آغازکردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کاغذات نامزدگی کی آن لائن جانچ پڑتال کیلئے قائم کیا گیا سکروٹنی سیل نے کام شروع کردیا ہے اور سندھ اور خیبر پختونخواہ سے امیدواروں کے نامزدگی فارم کا ڈیٹا نادرا بھجوا دیا گیا۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق نادرا سے ان کی تفصیلات بھی حاصل کی گئی ہیں اور نامزدگی فارم سٹیٹ بنک ،ایف بی آر،اور نیب بھجوا دئے گئے۔ذرائع کے مطابق سکروٹنی کا عمل بلا تاخیر جاری رہے گا