پاک سرزمین پارٹی نے سندھ کی نگراں حکومت کے قیام پرشدید تحفظات کا اظہارکردیا

منگل جون 20:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) پاک سرزمین پارٹی نے سندھ کی نگراں حکومت کے قیام پرشدید تحفظات کا اظہارکردیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پی ایس پی کا کہنا ہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق نگراں سندھ کابینہ غیر جانبدارانہ ہونے کے بجائے سیاسی وابستگی رکھنے والے اراکین پر مشتمل ہے،،پی ایس پی کی کثیر تعداد میں اسمبلی میں نمائندگی ہونے کے باوجود نگراں حکومت کے قیام میں مشاورت کا حصہ نہیں بنایا گیا،موجودہ نگراں حکومت کے زیرِ سایہ شفاف انتخابات ہونا نا ممکن ہونگے، پی ایس پی ترجمان کے مطابق موجودہ صورتحال پر پی ایس پی سینٹرل کیبنٹ اور نیشنل کؤنسل کا ہنگامی اجلاس مرکزی سیکریٹیریٹ پاکستان ہاؤس میں طلب کرلیا گیا ہی