ْ ایم کیو ایم کے اقلیتی رکن عمران تھامس نے ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

منگل 5 جون 2018 20:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) ایم کیو ایم کے اقلیتی رکن عمران تھامس نے ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔شمولیت کا اعلان انہوں نے پیپلزپارٹی کراچی ڈویڑن کے صدر اور سابق صوبائی وزیر سعید غنی سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات کے موقع پر سوزن تھامس اور ڈی ایم سی سینٹرل کے رکن زبیر فیض بھی موجود تھے۔اس موقع پر سابق صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ متحدہ اقلیتی ارکان کو پی پی پی میں خوش آمدید کہتا ہوں،ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم انتخابات سے راہ فرار ہونے کے بہانے تراش رہی ہی