کراچی کی قومی و صوبائی اسمبلی کی مختلف نشستوں پر نامزدگی فارم حاصل کرنے اور کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری

منگل 5 جون 2018 20:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) کراچی کی قومی و صوبائی اسمبلی کی مختلف نشستوں پر نامزدگی فارم حاصل کرنے اور کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے،ملیرکی نشست این ای236پر18امیدواروں نینامزدگی فارم حاصل کرلئے ہیں۔این ای238ملیرکیلییبھی اب تک19نامزدگی فارم حاصل کی یگئے ہیں،این ای237 ملیر کے لیے 19 فارم حاصل کیے گئے ہیں، این ای246لیاری سیجی ڈی ایکیمحمد سلیم نیکاغذات نامزدگی حاصل کرلیے، این ای246سے بلاول بھٹونے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں، جماعت اسلامی۔

کے سید عبدالرشید بھی این اے 246 سے امیدوار ہیں۔سربراہ مہاجراتحادتحریک ڈاکٹرسلیم حیدرنی3حلقوں کیلییکاغذات حاصل کرلیے، سلیم حیدراین ای239،این ای251اوراین ای256سیالیکشن میں حصہ لیں گے، ن لیگ کیسینیٹرمشاہداللہ خان کیبیٹینے این اے 247 سے کاغذات نامزدگی فارم حاصل کرلیاہے۔

(جاری ہے)

جبکہ پاک سرزمین پارٹی کی رکن سمیتاافضال نیکاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں،سمیتا افضال نے مخصوص نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، اس سے قبل پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی رہنمائ اور سابق رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی نے حلقہ این اے 243 سے قومی اسمبلی کے لیے کاغذ نامزدگی جمع کروائے تھے جبکہ پی ایس پی رہنمائ اور سابق رکن صوبائی اسمبلی حفیظ الدین نے حلقہ این اے 250 سے قومی اسمبلی اور پی ایس 114 سے صوبائی اسمبلی کے لیے کاغذ نامزدگی جمع کرواچکے ہیں