متحدہ مجلس عمل اپنے انقلابی منشور کے ساتھ آئندہ انتخابات میں حصہ لے رہی ہے ، عمل کر کے پورے ملک میں اسلامی نظام نافذ کریں گے،صابرحسین اعوان

پاکستان میں امریکہ کی نہیں قرآن و سنت کی بالادستی ہو گی اور نظام مصطفی نافذ ہو گا ،امیر جماعت اسلامی پشاور

منگل 5 جون 2018 20:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) صدر متحدہ مجلس عمل و امیر جماعت اسلامی پشاور صابرحسین اعوان نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل اپنے انقلابی منشور کے ساتھ آئندہ انتخابات میں حصہ لے رہی ہے جس پر عمل کر کے پورے ملک میں اسلامی نظام نافذ کریں گے ۔پاکستان میں امریکہ کی نہیں قرآن و سنت کی بالادستی ہو گی اور نظام مصطفی نافذ ہو گا ۔

جو عناصر دینی اقدار اور نظریہ پاکستان کو مسخ کرنے اور ملک کو لبرل بنانے کی سوچ رکھتے ہیں ایم ایم اے ان کا ہر محاز پر مقابلہ کرے گی ۔ آئندہ انتخابات میں مذہبی طبقات کا ووٹ بنک فیصلہ کن کردار اداکرے گا ۔قوم خواب دکھانے والوں کے دھوکے میںمزیدنہیںآئیں گے ۔ متحدہ مجلس عمل پارٹیاں بدلنے والوں کے مدمقابل ایسا اتحاد ہے جو آئندہ انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرے گا۔

(جاری ہے)

عوام نے سب کو آزما لیا ہے اب ایم ایم اے کی باری ہے اور متحدہ مجلس عمل ان شاء اللہ قوم کو مایوس نہیں کرے گی ۔وہ یونین کونسل سوڑیزئی میں افطار پارٹی سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع این اے 28 امیر افتخار خان اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا ۔ صابرحسین اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم ایم اے ہی موثر دینی جماعتوں کا اتحاد ہے۔ عوام آئندہ انتخابات میں پانچوں دینی جماعتوں کے مشترکہ امیدواروں کو ووٹ دے کر پارلیمنٹ میں پہنچائیں گے۔ تبدیلی اور روٹی کپڑا ور مکان کے نعروں پر عوام کو اب بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا۔ اب صرف نظام مصطفی کی بات ہوگی اورمہریں کتاب کے نشان پر لگیں گی۔انہوںنے کہاکہ بہت جلد پشاو رمیں متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے رابطہ عوام مہم کا آغاز کرر ہے ہیں