ْہماری نئی نسل موجودہ چیلنجوں سے نبرد آزماہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے،
گورنر کے پی کے تعلیمی نظام کو جدیددور سے ہم اہنگ اورفعال کردار کاحامل بنانے کی ضرورت ہے تاکہ قوموں کی برادری میں باعزت مقام حاصل کیاجاسکے،اقبال ظفر جھگڑا
منگل 5 جون 2018 20:26
(جاری ہے)
اس موقع پر کل 394 گریجویٹس میں ڈگریاںتقسیم کی گیئںجبکہ11 طلباء نے گولڈمیڈل حاصل کیا۔
تقریب سے انسٹیٹیوٹ کے ریکٹر انجینئرجہانگیر بشر کے علاوہ بورڈ آف گورنر کے سربراہ انجینئرشمس الملک نے بھی خطاب کیا ۔ادارے کے دیگراراکین وممبران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ گورنر نے گریجویٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ لوگ ہی درحقیقت ملک کے معمار ہے اور قوم آپ سے یہ توقع رکھنے میں حق بجانب ہے کہ آپ اس کیلئے فعال کردار کی حامل قیادت ثابت ہوں تاکہ قومی تعمیر کے مقدس مقصد کو پروان چڑھایاجاسکے۔ گورنر نے کہاکہ ہم درحقیقت ایسے دور سے گزررہے ہیں جو بہت سی پیچیدگیوں کا حامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام کو ایسے حالات میں یونیورسٹیوں اور اعلی تعلیمی اداروں سے جو توقعات وابستہ ہیں، جو محض روایتی درس وتدریس اور تحقیقی سرگرمیوں تک محدود نہیں بلکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ یہ تعلیمی ادارے علمی صلاحیتوں میں اضافے ، تخلیق اور فروغ میں مشغول ہونے کے ساتھ ساتھ قوم کو درپیش مسائل کا حل بھی تلاش کریں۔غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے گورنرنے کہاکہ عظیم ادارے محض تعمیرات اور عمارات سے نہیں بلکہ اعلی درسی و تدریسی اقدار اور اُس راہنمائی کے بدولت عظمت کے حامل ہوتے ہیں جو ان کے توسط سے نوجوان نسل کو حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ ادارے درحقیقت اہل علم ، اساتذہ اور طلباء کے ہاتھوں پروان چڑھتے ہیں اور ہم ان کوششوں کو سراہتے ہیں جو ان امور کے تناظر میں اس ادارے کی جانب سے سرانجام دی جارہی ہیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.