ثقافت کے زندہ امین ایوارڈ میرٹ پر دئیے گئے ہیں باطن فاروقی ناجی خان حشمت سحر

پشاور سے لیکر چترال تک فنکاروں اور ہنرمندوں کو ایوارڈ میں شامل کرنا بہت بڑا کارنامہ ہے

منگل 5 جون 2018 20:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) ٹی وی سٹیج اور فلم کے معروف اداکار باطن فاروقی ناجی خان معروف موسیقاروں ماسٹر علی حیدر شاکر زیب نوشہروی استاد نذیر گل معروف گلوکاروں حشمت سحر شوکت محمود اور دیگر نے کہا ہے کہ محکمہ ثقافت نے میرٹ پر ثقافت کے زندہ امین ایوارڈ دیکر بڑا کارنامہ سرانجام دیا ہے اس پر محکمہ ثقافت کے سیکرٹری ڈائریکٹر کلچر اجمل خان اور اسکی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ ثقافت نے گزشتہ پانچ سال کے دوران صوبہ بھر کے فنکاروں کی فلاح وبہبود کے حوالے سے جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ قابل ستائش ہیں انہوں نے کہا کہ ثقافت کے زندہ امین ایوارڈ میں پشاور سے لیکر چترال ہزارہ اور صوبے کے تمام اضلاع کے فنکاروں اور ہنرمندوں کو حصہ دینے پر محکمہ ثقافت کی کارکردگی کو بھرپور سراہتے ہیں اور امید رکھتے ہیں محکمہ ثقافت یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھے گی

متعلقہ عنوان :