مسلم لیگ ن کی حکومت چلی گئی، گرڈ اسٹیشن چلنے کا وعدہ وفا نہ ہو سکا

ہزاروں لوگ بجلی کے کم وولٹ کے باعث سخت اذیت سے دوچار

منگل 5 جون 2018 20:33

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) مسلم لیگ ن کی حکومت چلی گئی، گرڈ اسٹیشن چلنے کا وعدہ وفا نہ ہو سکا ہزاروں لوگ بجلی کے کم وولٹ کے باعث سخت اذیت سے دوچار کم وولٹ بجلی کی بنا پر گھروں میں پانی کی موٹریں جواب دی چکی ہیں ہزاروں روپے الیکٹرونکس کا سامان جل کرخاکستر ہو چکا ہے سٹی گریڈ اسٹیشن اگست تک باقاعدہ فنکشنل ہونے کا امکان تفصیلات کے مطابق شہر میں بجلی کے کم وولٹیج پرگھروں میں پانی کی موٹریں تک نہ چلنے اور ہزاروں روپے کا مالیت کا الیکٹرونکس سامان جل جانے پر شہری مسلسل سراپا احتجاج رہے اور عوامی نمائندگان سے علیحدہ گریڈ بنانے کا مطالبہ کرتے رہے عبدالمجید خان خنان خیل سابق ایم این اے نے اپنے دور اقتدار میں 45کروڑ روپے کی لاگت سے سٹی گریڈ اسٹیشن منظور کرا کے اس پرکام شروع کرایااور جلدپایہ تکمیل کیے جانے کا وعدہ کیا جاتا رہا زیرتکمیل سٹی گریڈ اسٹیشن پرکام تقریبا مکمل ہو چکا ہے اور جلدہی مین پاورسسٹم سے منسلک کردیا جائیگا جس کے لئے لائنیں بچھانے کا کام شروع کیا جا چکا ہے اور اگست تک سٹی گریڈاسٹیشن باقاعدہ طور پر فنکشنل ہو جائے گاواپڈا کے مطابق سٹی گریڈ اسٹیشن کے بننے سے شہراورگردونواح میں بجلی کے کم وولٹیج کے مسئلے سوفی صد حل ہو جائیں گی