این اے 97اور پی پی 89سے مسلم لیگ ن کے عبدالمجیدخنان خیل اور پی پی 90انعام اللہ خان نیازی کے ٹکٹ کنفرم

منگل 5 جون 2018 20:33

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) مسلم لیگ ن نے این اے 97اور پی پی 89سے عبدالمجیدخنان خیل اور پی پی 90انعام اللہ خان نیازی کے ٹکٹ کنفرم کردیے گئے ہیں مسلم لیگ ن کے پارٹی ذرائع کے مطابق ضلع کے دیگرحلقوں میں جلد ٹکٹ ہولڈروں کا اعلان کردیا جائیگا پی پی 91رانا آفتاب احمد سابق ضلع نائب ناظم مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کیلئے مضبوط امیدوار ہیں ضلع کے آزاد بڑے سیاسی دھڑے نوانی عوامی محاذ کی طرف سے این ای97سے ثناء اللہ مستی خیل،پی پی 89سے امیرمحمدخان حسن خیلی ،این اے 98رشیداکبرخان نوانی،پی پی 92ظہیراحمداتراء اور پی پی 90اور پی پی 91سے سعید اکبرخان نوانی امیدوار ہونگی

متعلقہ عنوان :