پارلیمانی بورڈ جس امیدوار کو ٹکٹ جاری کریگا ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑے گا ، محمدعثمان

منگل 5 جون 2018 20:33

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) مسلم لیگ ن سٹی کے صدر ملک محمدعثمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا پارلیمانی بورڈ جس امیدوار کو ٹکٹ جاری کریگا جو امیدوار مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑے گا مسلم لیگ ن کا ہرورکر اس کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کرے گا ہمارے نزدیک علاقائی کوئی شخصیت نہیں مسلم لیگ کا ووٹرمیاں نواز شریف سے اظہاریکجہتی رکھتے ہوئے شیرکے نشان کو کامیاب بنائے گا25جولائی ووٹ کو عزت دو کا دن ہوگا بلٹ بکس کے ذریعے قوم مسلم لیگ ن کو دوبارہ کامیاب کرائے گی اور مسلم لیگ ن کو اقتدار میں لا کر جمہوریت دشمن قوتوں کو ناکام بنائیں گے