بلوچستان میں کاغذات نامزدگی جاری و وصولی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا

منگل 5 جون 2018 20:33

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) بلوچستان میں کاغذات نامزدگی جاری و وصولی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہاصوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نیاز احمد بلوچ کے مطابق صوبہ بھر میں 16 قومی اسمبلی اور 51 صوبائی اسمبلی کے ریٹرننگ افسرز جنرل نشستوں کیلئے کاغزات وصول کریں گے جبکہ خواتین اور اقلیتوں کے مخصوص نشستوں کیلئے کاغزات نامزدگی صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کے دفتر سے جاری ہونگے مخصوص نشستوں کیلئے اج اب تک 16 خوتین اور 7 اقلیتوں کے فارم جاری ہوئے ہیں کاغزات نامزدگی کا یہ سلسلہ 8 جون تک جاری رہیگا