پیپلز پارٹی بروقت عام انتخابات کے حق میں ہے ،انتخابات کی تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا، میر علی مدد جتک

بلوچستان میں اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی مذہب اور قومیت کے نام پر سیاست کرنے والوں نے دوران اقتدار عوام کو مایوس کیا اب عام انتخابات میں عوام کسی بھی صورت ان کو ووٹ نہیں دینگے، وفود سے بات چیت

منگل 5 جون 2018 20:33

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی بروقت عام انتخابات کے حق میں ہے انتخابات کی تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا بلوچستان میں اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی مذہب اور قومیت کے نام پر سیاست کرنے والوں نے دوران اقتدار عوام کو مایوس کیا اب عام انتخابات میں عوام کسی بھی صورت ان کو ووٹ نہیں دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ عام انتخابات وقت پر ہونے چاہئے پیپلزپارٹی کوئٹہ اور صوبہ بھر میں تمام محب وطن جماعتوں سے عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر صوبہ سے بے روزگاری کا خاتمہ کرے گی اور سی پیک منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ملک کی سلامتی اور جمہوریت کی بالادستی کے لئے بڑا کردار ادا کیا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ پیپلزپارٹی نے جتنی قربانیاں دی ہیں شاید ملک کی تاریخ میں کسی بھی سیاسی جماعت نے اتنی قربانیاں نہیں دی ہیں ہم سمجھتے ہیں جو لوگ جمہوریت کا نام استعمال کرکے اپنے سیاسی کیئریئر اور ساکھ کو بچانا چاہتے ہیں وہ پہلے ملک کے لئے قربانیاں دیں پھر جمہوریت کی بات کریں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عام انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی اور کارکن عام انتخابات کی تیاری کے لئے اپنی تیاریاں تیز کریں پیپلزپارٹی مرکز اور صوبوں میں کامیابی حاصل کرے گی پیپلزپارٹی کی بلوچستان میں کامیابی حقیقی ہے اور اقتدار میں آکر صوبہ سے بیروزگاری غربت اورجہالت کا خاتمہ کرے گی اور سی پیک جیسے عظیم منصوبہ کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام نے یہاں کی سب جماعتوں کو دیکھ لیا کہ اقتدار میں آنے کے بعد وہ عوام کے حقوق کے لئے کچھ نہیں کیا اور اپنے مفادات کو ترجیح دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات وقت پر ہونے چاہئے پیپلزپارٹی کوئٹہ اور صوبہ بھر میں تمام محب وطن جماعتوں سے عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر صوبہ سے بے روزگاری کا خاتمہ کرے گی اور سی پیک منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گی