پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل جاری

کے ایس ای 100انڈیکس کی 43700کی نفسیاتی حد بحال ، سرمائے میں 59ارب روپے سے زائد کا اضافہ حجم گزشتہ روز کی نسبت41.04فیصدزائد جبکہ56.72فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا

منگل جون 20:35

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل جاری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کوبھی تیزی رہی اورکے ایس100انڈیکس کی43300، 43400،43500،43600اور43700کی نفسیاتی حدیںبحال ہوگئیں،سرمایہ کاری مالیت میںمزید59ارب87کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت41.04فیصدزائد جبکہ56.72فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

فروخت کے دبائو اورپرافٹ ٹیکنگ کے سبب کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 43196پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیا تاہم عبوری حکومتوں کی قیام کی جانب مثبت پیش رفت سے سیاسی بے یقینی کی صورتحال میں کمی ا?نے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے باعث حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی برکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنزکی جانب سے بینکنگ،توانائی، سیمنٹ اور کیمکل سیکٹرمیں خریداری کی گئی، جس کے نتیجے میںمندی کے اثرات زائل ہوگئے اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100 ابڈیکس43747پوائنٹس کی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس434.29پوائنٹس اضافے سے 43702.58 پوائنٹس پر بندہوا۔منگل کومجموعی طور پر342کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا، جن میں سی194کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں اضافہ،123کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں کمی جبکہ25کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں59ارب87کروڑ13لاکھ46ہزار528روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر90کھرب24ارب71کروڑ22لاکھ25ہزار397روپے ہوگئی۔

منگل کو16کروڑ64لاکھ89ہزار930شیئرزکا کاروبار ہواجوپیر کی نسبت4کروڑ84لاکھ47ہزار790شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھائو کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے، جس کے حصص کی قیمت409.89روپے اضافے سی8607.89روپے اورکولگیٹ پامولیوکے حصص کی قیمت162.01روپے اضافے سی3469.00روپے ہوگئی۔ نمایاں کمی فلپس موریس کے حصص میں ریکارڈ کی گئی، جس کے حصص کی قیمت148.55روپے کمی سی2825.55روپے اورسائفرٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت66.48روپے کمی سی1263.25روپے ہوگئی۔

منگل کو بینک آف پنجاب کی سرگرمیاں2کروڑ3لاکھ14ہزار500شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں، جس کے شیئرزکی قیمت19پیسے اضافے سی12.29روپے اورپاک الیکٹرون کی سرگرمیاں1کروڑ42لاکھ54ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبرپررہیں، جس کے شیئرزکی قیمت76پیسے اضافے سی38.96روپی پر بندہوئی۔منگل کوکے ایس ای30انڈیکس268.11پوائنٹس اضافے سی21510.17پوائنٹس، کے ایم آئی30انڈیکس713.12پوائنٹس اضافے سی74543.68پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس209.98پوائنٹس اضافے سی31808.14پوائنٹس پر بندہوا۔۔