تلخ کلامی پر مدعی اور اس کی بیوی کو گھر میں داخل ہو کر مار پیٹ کرنیوالے ملزم کے خلاف مقدمہ درج ، گرفتار

منگل 5 جون 2018 20:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) تھانہ رمنا پولیس نے تلخ کلامی پر مدعی اور اس کی بیوی کو گھر میں داخل ہو کر مار پیٹ کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

میرا ں آبادی کے رہائشی محمد سلیم نے تھانہ رمنا پولیس کو دی گئی اپنی درخواست میں موقف اختیا ر کیا کہ ملزم محمد افضل کے ساتھ معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی جس پر ملزم نے اس کے گھر میں داخل ہو کر مدعی اور اس کی بیوی پر تشدد کیا ہے رمنا پولیس نے درخواست موصول کر کے ذخمی شہری کو میڈیکل کیلئے پمز ہسپتال منتقل کیا جہاں سے میڈیکل موصول ہونے کے بعد رمنا پولیس نے ملزم محمد اختر کے خلاف سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے سمیت مدعی اور اس کی بیوی کو زخمی کرنے پر ملزم کو گرفتا کر کے عدالت میں پیش کیا اور ملزم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے ۔

۔۔۔ذیشان کمبوہ