وفاقی پولیس کی کا رروائیاں ،08ملزمان گرفتار

02مسروقہ گا ڑ یا ں ، لیپ ٹا پ ، 630گر ام چرس اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد ملزمان کے خلاف مقدما ت درج

منگل 5 جون 2018 20:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) وفاقی پولیس نے سما ج دشمن عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران08ملزمان کوگرفتار کر کے ان کے قبضہ سی02مسروقہ گا ڑ یا ں ، لیپ ٹا پ ، 630گر ام چرس اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے ۔جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جانے والی مہم کے دوران اسلام آ باد پولیس نے شہر کے مختلف علا قوں سے 60 بھکا ریو ں کی گرفتار ی عمل میںلا ئی گئی۔

پولیس ترجمان کے مطابق اینٹی کا ر لفٹنگ سیل پولیس نے ملزم امجد سے سوزوکی کیر ی رجسٹر یشن نمبر LED-1358قبضہ پولیس میں لے کر لیبار ٹر ی کر وانے پر ٹمپرڈ پا ئی گئی جبکہ مزید دریا فت پر تھا نہ شاد با غ لا ہو ر کی مسروقہ پا ئی گئی ،جبکہ اینٹی کا ر لفٹنگ سیل نے ہی محمد جہا نزیب سے سوزوکی مہر ان کا ر رجسٹر یشن نمبر CH-609قبضہ پولیس میں لے کر لیبار ٹر ی کر وانے پر ٹمپرڈ اور دریا فت پر تھا نہ ریس کو رس راولپنڈی کی مسروقہ پا ئی گئی ،تھا نہ سبز ی منڈی پولیس نے ملزم ابراہیم کو گرفتار کرکے اس سے 630گر ام چرس بر آمد کرلی۔

(جاری ہے)

تھا نہ نو ن پولیس نے ملزم حمید خا ن سے مسروقہ لیپ ٹا پ بر آمد کر لیا، تھا نہ کھنہ پولیس نے ملزم قاسم سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن، تھا نہ سہا لہ پولیس نے ملزم محمد عثمان سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن اور ملزم علی عباس سے 32بور ریو الو ر بر آمد کرلیا۔ تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے ملزم نصیر احمد سے 12بور گن معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ،جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی نے والی مہم کے دوران اسلام آ باد پولیس نے شہر کے مختلف علا قوں سے 60 بھکا ریو ں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی ۔۔۔۔۔۔۔ذیشان کمبوہ /اپنے رپورٹر سے

متعلقہ عنوان :