آ ئندہ انتخابات میں چوروں کو بھگانا ہوگا اور اہل اور ایماندار لوگوں کو ووٹ دینا ہوگا،مقررین

ملک کو بنے ستر سال ہو گئے ابھی تک ہمارے مسائل حل ہی نہیں ہو رہے ،جے یو آئی نورانی کے زیر اہتمام افطار ڈنر سے خطاب

منگل جون 20:36

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) آنے والے انتخابات میں چوروں کو بھگانا ہوگا اور اہل اور ایماندار لوگوں کو ووٹ دینا ہوگا ۔ ملک کو بنے ستر سال ہو گئے ابھی تک ہمارے مسائل حل ہی نہیں ہو رہے ۔۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کے زیر اہتمام گزشتہ روز جہلم کے مقامی ہوٹل میں ہونے والے گرینڈ افطار ڈنر کے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا ۔ متحدہ مجلس عمل کے امیدوار برائے این ای66راجہ محبوب علی مجاہد ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کیا۔انہوں نے کہا کہ علامہ شاہ احمد نورانی نے اپنی ساری زندگی اسلام کیلئے وقف کئے رکھی ۔ ہم مولانا کے چاہنے والے ہیں اسلام اور پاکستان کیلئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھیں گے