سپریم کورٹ نے ایم ڈی پی آئی اے کے بیرون جانے پر پابندی عائد کردی

منگل 5 جون 2018 20:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) سپریم کورٹ نے ایم ڈی پی آئی اے کے بیرون جانے پر پابندی عائد کر تے ہوئے حکم دیا ہے کہ ایم ڈی پی آئی اے بغیر اجازت بیرون ملک نہیں جا سکیں گے، اور جہازوں سے پرچم اتارنے سے روکنے کا حکم برقرار رہے گا ،منگل کے روز پی آئی اے جہازوں سے قومی پرچم ہٹانے پر ازخود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، دوران سماعت چیف جسٹس نے ایم ڈی پی آئی اے کو مخالفت کرتے ہوئے استفسار کیا کہ آپ بیرون ملک جا رہے تھی آف لوڈ کیا گیا، جس پر ایم ڈی پی آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ غلط فہمی میں مجھے روکا گیا تھا، عدالتی حکم سابق ایم ڈیز کیلئے تھا ، جہازوں کو اپ گریڈ کرنا ضروری ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ جہاز پہلے اندر سے اپ گریڈ کریں، 34 لاکھ روپے دٴْم پر لگانے کے بجائے واش روم ٹھیک کروائیں، آپ صرف حکومت سے اربوں روپے کا بیل آئوٹ پیکج لے سکتے ہیں ، کیا ملازمین کو تنخواہیں ادا کر دی ہیں ایم ڈی پی آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ تمام ملازمین کو ادائیگی کر چکے ہیں، بعد ازاں عدالت عدالت نے کیس پی آئی اے نجکاری کیس کیساتھ منسلک کر تے ہوئے سماعت 28 جون تک ملتوی کردی