مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی فارم وصول

منگل جون 20:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) صوبائی دارلحکومت پشاور کے 5قومی اور 14صوبائی نشستوں کے لئے ترامیمی انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد گزشتہ روز بھی مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی فارم وصول کئے کاغذات نامزدگی فارم کی وصولی کے بعد ان کے جمع کرنے کا سلسلہ جاری رہا پشاور سمیت صوبے بھر میں امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال اور سکرونٹی کیلئے ایف آئی اے ،،نیب ،، ایف بی آر اوراسٹیٹ بینک کی ٹیمیں بھی تشکیل دی ہیںڈسٹرکٹ پشاور کے انیس ریٹرننگ افسران و ایک ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کاغذات نامزدگی جاری کررہے ہیں- کاغذات نامزدگی کی وصولی کے لئے صوبائی دارلحکومت پشاور میں ریٹرننگ افسران تعینات کئے گئے ہیں کاغذات نامزدگی کے فارم کی قیمت 100روپے ہیں کاغذات نامزدگی نئے فارم کے مطابق ہیں تمام ریٹرننگ افسران کے دفاتر کے باہر سکیورٹی کے لئے مزیدنفری بھی تعینات کی گئی ہے جے یو آئی (ف) ، قومی وطن پارٹی ، جے یو آئی نظریاتی ، پاکستان پیپلز پارٹی ، پاکستان مسلم لیگ (ن) ، پاکستان مسلم لیگ (ق) ، پاکستان تحریک انصاف سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی فارم حاصل کئے جبکہ درجنوں آزادا میدواروں نے بھی فارم حاصل کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

صوبائی اسمبلی کے امیدوار کے لئے فیس 20ہزار روپے اور قومی اسمبلی کے امیدوار کے لئے فیس 30ہزار روپے رکھی گئی ہے کاغذات نامزدگی کے فارم صبح آٹھ بجے سے دو بجے تک جاری ہو ئے اوروصول بھی کئے گئے کاغذات نامزدگی 4سے 8جون تک جمع کرائی جا سکے گی جبکہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 8جون کو آویزاں کی جائیگی کاغذات کی جانچ پڑتال 14جون تک کی جائیگی ۔ سیاسی جماعتوں کی جانب سے خواتین ،غیر مسلم کی مخصوص نشستوں کے لئے ترجیحاتی فہرستیں 8جون تک جمع کرینگے