لوڈ شیڈنگ ، وولٹیج کی کمی پر حکومتی اداروں کا تحفظات کااظہار، ہنگامہ آرائی کے خدشات

منگل جون 20:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) لوڈ شیڈنگ ، وولٹیج کی کمی پر حکومتی اداروں نے تحفظات کااظہار کرتے ہو ئے ہنگامہ آرائی کے خدشات ظاہر کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث بجلی کے استعمال میں بھی اضافہ ہوا ہے پشاور سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں اضافہ ہوگیا ہے بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کے علاوہ شہر کے بعض علاقوں میں وولٹیج کی کمی کا بھی سامنا کرناپڑ رہا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں او ر صوبائی حکومت کے ماتحت حساس اداروں نے خیبر پختونخوا اور وفاقی حکومت کے ماتحت اداروں کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہو ئے موقف اختیارکیاہے کہ لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج سے صوبے کے کسی بھی اضلاع میں ہنگامہ آرائی ہو سکتی ہے سرکاری دفاتروں پر حملوں کے خدشات ہیں پولیس اور شہریوں کے درمیان تکرار اور ہنگامہ آرائی کی صورت میں جانی اورمالی نقصانات کے بھی خدشات ہیں لہذا پشاورسمیت صوبے بھر میں لوڈشیڈنگ کم کرنے کے ساتھ ساتھ وولٹیج کا مسئلہ بھی حل کیا جائے جبکہ پیسکو نے پشاورکے پہلے سے ہی 100سے زائد فیڈرز کو لوڈ شیڈنگ فری قرار دیا ہے ۔