خیبرپختونخوا مرد اور خواتین ووٹروںکے درمیان 20لاکھ 95ہزار 363کا فرق موجود

منگل 5 جون 2018 20:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) خیبرپختونخوا مرد اور خواتین ووٹروںکے درمیان 20لاکھ 95ہزار 363کا فرق موجود ہیں آئندہ عام انتخابات میں ایک کروڑ سے زائد اہل خواتین ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم رہینگی اس فرق کی بڑی وجہ خواتین کے قومی شناختی کارڈ نہ بننا ہے ملک میں 18سال سے زائد 80لاکھ خواتین ایسی ہیں جن کے قومی شناختی کارڈ نہیں ہے مرد اور خواتین ووٹرز میں سب سے زیادہ فرق پنجاب میں ہے جو 66لاکھ 87ہزار 116ہے سندھ میں مرد اورخواتین ووٹرز کے درمیان 24لاکھ 82ہزار 444کا فرق ہے خیبر پختونخوامیں مرد اور خواتین کے ووٹرز کے درمیان فرق بیس لاکھ 95ہزار 3سو 63کا ہے بلوچستان میں ووٹرز کے درمیان صنفی فرق 6لاکھ 72ہزار 966ہیں فاٹا میں مرد اور خواتین ووٹرز کے درمیان پانچ لاکھ پانچ ہزار 650اور وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بھی 49ہزار 578کا ہے حتمی ووٹر فہرست کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 10کروڑ 59لاکھ 55ہزار 407ہیں جن میں پانچ کروڑ 92لاکھ 24ہزار 262مرد جبکہ چار کروڑ 67لاکھ اکتیس ہزار 145خواتین ہیں ۔