ڈپٹی کمشنر بنوں کے صدارت میں کانگو وائرس کے روک تھام کیلئے میٹنگ

منگل 5 جون 2018 20:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر بنوں دفتر میںڈپٹی کمشنر بنوں کے صدارت میں کانگو وائرس کے روک تھام کیلئے میٹنگ منعقدہوئی جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بنوں کامران خان ، اسسٹنٹ کمشنر بنوں شبیر خان ، اسسٹنٹ کمشنر (یو ٹی ) شوذب عباس ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بنوںاور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک بنوں نے شرکت کی میٹنگ میں کانگو وائرس کے روکھ تھام کے ہر پہلو پر تفصیل سے بحث ہوئی چونکہ کانگو وائرس جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والا وائرس ہے اس لئے اس سے بچنے کیلئے ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے ہدایات جاری کیں کہ ضلع بنوں میں جانوروں کے داخلے پر تمام جانوروں پر کانگو وائرس سے روکھ تھام کا سپرے کیا جائیگا جس کیلئے ڈومیل ، غوریوالہ اور میرانشاہ کے مقام پر چیک پوسٹیں قائم ہوگی اس کے علاوہ جمعے کے دن جانوروں کے منڈیوں میں ٹی ایم اے اہلکار باقاعدگی سے تمام جانوروں پر سپرے کرینگے جبکہ ذبخ خانوں میں بھی جانور کو ذبح کرنے سے پہلے سپرے کیا جائیگا ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے واضح کیا کہ محکمہ خوراک اور ضلعی آفسران قصابان اور گوشت کے دکانوں میں باقاعدگی سے چیک کرینگے کہ قصابان اور گوشت دکانداران صرف وہی گوشت فروخت کرینگے جس پر مہر لگے ہونگے اور بتایا کہ عوام بھی صرف وہی گوشت خریدے جس پر باقاعدہ مہر لگے ہو۔

متعلقہ عنوان :