Live Updates

پانچ سال میںتبدیلی کے دعویداروںنے صوبے کوناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے،غلام احمدبلور

منگل 5 جون 2018 20:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) اے این پی کے مرکزی رہنماوامیدواراین اے 31الحاج غلام احمدبلورنے کہاہے کہ پانچ سال میںتبدیلی کے دعویداروںنے صوبے کوناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے،تحریک انصاف نے کمیشن کی خاطرخوبصورتی کے نام پرقومی خزانے سے اربوںروپے اڑائے پھرانہیںمنصوبے کوبی آر ٹی کے نام پرمسمارکردیاگیا،کنٹینرپرکھڑے ہوکرکچکول توڑنے کی صدالگانے والوںنے ملکی تاریخ میں ریکارڈقرضہ لیکرصوبے کواربوںروپے مقروض کردیاہے،ان خیالات کااظہارانہوںنے پی کے 76کے امیدوار حاجی ہدایت اللہ کی رہائش گاہ سعیدآبادمیں الیکشن 2018کے حوالے سے اجلاس کے دوران کیا،اس موقع پرسینیٹرالیاس بلور،سٹی صدرملک مصطفی،حاجی ہدایت اللہ خان، سرتاج خان،ملک طارق اعوان،سبزعلی خان سمیت قائدین نے بھی خطاب کیا،اجلاس کے دوران سینیٹرالیاس بلورکی سربراہی میں پی کے 76کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں،بعدازاں الحاج غلام احمدبلوراور اے این پی کے صوبائی رہنماوامیدوارپی کے 78بیرسٹرہارون بلورنے کریم پورہ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف نے پانچ سالوںمیںعوام کومایوسی کے سواکچھ نہیںدیا،عوام نے جس تبدیلی کیلئے تحریک انصاف کو2013میںووٹ دیاتھااس کاکہیں نام ونشان نہیں ہے،کل تک پنجاب اوراسلام آباد کی میٹروکوجنگلہ بس منصوبہ کہنے والوںنے حکومت کے آخری چندماہ میںکمیشن کی خاطرپشاورمیں اسی طرزکامنصوبہ شروع کیاناقص منصوبہ بندی سے شروع منصوبے نے شہرکوکھنڈرات میں تبدیل کردیاہے،بی آرٹی میں بدعنوانیوںکاانکشاف مخالف سیاسی پارٹیاںنہیں بلکہ اس منصوبے کے انجینئرزکررہے ہیں،عوام تحریک انصاف کوپانچ سالوںمیں پہنچان چکے ہیں،2018کے الیکشن میں ان شاء اللہ تحریک انصاف کے امیدواروںکی ضمانتیں ضبط ہونگی،اس موقع پرحاجی عبدالغنی صافی،شیرمحمدصافی،ملک جان محمد صافی اور دیگردرجنوںافرادنے تحریک انصاف سمیت مختلف سیاسی پارٹیوںکوخیرباد کہہ کر باقاعدہ اے این پی میں شمولیت کااخیتارکی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات