Live Updates

مسلم لیگ ن کس کارکردگی کا ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے،سعدیہ سہیل رانا

کارکردگی پر ووٹ مانگنے پر ن لیگ کو شرم آنی چاہیے،پی ٹی آئی رہنماء

منگل 5 جون 2018 20:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کس کارکردگی کا ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے کارکردگی پر ووٹ مانگنے پر ن لیگ کو شرم آنی چاہیے کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے پانچ سال عوام پر قہر بن کر گرے ہیں انتخابی مہم میں لگائے گئے کسی بھی نعرے پر عملدرآمد نہیں ہوا لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اندھیری کر دی ہے معیشت کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے بے روزگاری خطرناک حدوں کو چھو رہی ہے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے لوگوں کو نہ تو راتوں کو سکون ہے اور نہ ہی دن آرام میسر ہے انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری کا جن عوام کو نوچ رہا ہے ماہ رمضان کے مہینے میں بھی بے تحاشہ لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے جس سے روزہ داروں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ن لیگ اپنی ناقص کارکردگی کی بنا پر آئندہ عام انتخابات میں بُری طرح پِٹے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات