اسلام آباد، ترنول میں ریڑھی مافیا کی جانب سے راستے بند کرنا معمول بن گیا

ریڑھیاں ہٹانے سے روکنے پر موٹروے پولیس ہلکار کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

منگل جون 20:37

سلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) وفاقی دارالحکومت کے نواحی ایریا ترنول میں ربڑھی مافیا کی سرپرستی میں ریڑھیاں لگا کر راستے بند کرنا معمول بن گیا ریڑھیاں لگانے سے روکنے پرموٹر وے پولیس اہلکار پر حملہ اور سنگین نتائج کی دھمکیا ں دیں، ترنول پولیس نے موٹروے پولیس کے پٹرونگ آفیسر کی درخواست پر ریڑھی بانوں کے خلاف کار سرکار میں مداخلت ،سنگین نتائج کی دھمکیاں اورمزاحمت کرنے سمیت دیگر دفات کے تحت مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ ترنول پولیس کو موٹر وے پولیس کے پٹرولنگ آفیسر طاہر انجم نے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ روڑ کے اوپر اسد ،عمران اور عرفان نے ریڑھیاں لگا کر راستا بند کیا ہوا تھا جنہیں روڈ سے ریڑھیاں ہٹانے کا کہا گیا اور آئندہ یہاں ریڑھیاں لگانے سے منع کیا گیا تو تینوں ملزمان آپے سے باہر ہو گئے اور مزاحمت کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی کار سرکار میں مداخلت کی ترنول پولیس نے موٹروے پولیس کے آفیسر کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر دو ملزمان موقع سے فرارہو گئے۔ظفرملک