آزادکشمیر حکومت کا گاڑیوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کیلئے نجی آئی ٹی کمپنی سے معاہدہ

منگل 5 جون 2018 20:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) آزادکشمیر حکومت نے آزاد ریاست بھر میں ہزاروں گاڑیوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کیلئے نجی آئی ٹی کمپنی سے معاہدہ کر لیا ۔ کمپیوٹرائزیشن کے منصوبہ پر عملدرآمد کیلئے چیئرمین ٹرانسپورٹ اتھارٹی راجہ محمد عباس خان، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی ندیم احمد جنجوعہ، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی چوہدری ثاقب علی نے پراجیکٹ پر عملدرآمد بھی شروع کروا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت نے عوام کی سہولت کے کیے یہ اقدام اٹھایا ہے ۔ محکمہ ٹرانسپورٹ جو پبلک سروس گاڑیوں کو ریگولرائز کرتا ہے کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہونے کا معاہدہ سی ڈیجیٹل کمپنی کے ساتھ مکمل طے پا گیا ہے معاہدہ کی اس تکمیل کے منصوبہ پر کام کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے محکمہ ٹرانسپورٹ جو قریب30ہزار پبلک سروس گاڑیاں ریگولرائز کرتا ہے کی کمپیوٹرائزیشن کے بعد جہاں ریاستی آمدن میں آضافہ ہو گا ۔ وہاں ٹرانسپورٹرزکے مابین جھگڑوں اور استحصال کا خاتمہ بھی ہو جائیگا۔

متعلقہ عنوان :