آزادکشمیر کا صاف ستھرا اور صحت مند ماحول اثاثہ ہے اس کی حفاظت کے لیے حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی ،راجہ فاروق حیدر

منگل 5 جون 2018 20:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کا صاف ستھرا اور صحت مند ماحول اثاثہ ہے اس کی حفاظت کے لیے حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی عوام بھی اپنا بھرپور حصہ ڈالیں درجہ حرارت میں تبدیلی ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات میں سے ایک ہے بڑھتی ہوئی آبادی کے جنگلات پر اثرات کو روکا جائے پانی کے غیر ضروری استعمال کو روکنے کے لیے واٹر ایکٹ قانون ساز اسمبلی میں پیش کریں گے اسلام ماحول دوست مذہب ہے ہمارے پیارے نبی ﷺنے پانی کے غیر ضروری استعمال سے منع فرمایا آزادکشمیر کا قدرتی ماحول برقرار رکھنے کے لیے سخت فیصلے کریں گے عوام صفائی و ستھرائی کے حوالے سے جب تک اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کریں گے حکومت جتنے چاہے وسائل لگائے وہ اکیلا کچھ نہیں کر سکتی دوکاندار اپنی دوکان کے باہر یا شہری گھروں کے بغیر اوپن جگہ کوڑا پھینکیں گے تو گندگی تو ہو گی شہری ادارے تاجروں کے ساتھ مل کر کوڑا کرکٹ ڈالنے کی جگہیں بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے انوائرمنٹ پروٹیکشن کونسل کے اجلاس سے بحیثیت چیئرمین خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر آصف شاہ ،سابق ڈی جی موسمیات قمرالزمان ،آئی یو سی این کے رہنما،سیکرٹری صاحبان ،ڈی جی ماحولیات ،سربراہان محکمہ جات و دیگر بھی موجود تھے وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ آزادکشمیر کے اندر ماحول دشمن اقدامات کی سختی سے حوصلہ شکنی کی جائے گی ماہرین کی آراء کے منتظر ہیں حکومت کو احساس ہے کہ بڑھتے درجہ حرارت کے باعث گلیشیئرز پگھل رہے ہیں بالائی علاقوں میں رہنے والوں کا مکمل انحصار لکڑی پر ہے جس کو کم کرنے کے لیے انہیں ارزاں نرخوں پر بجلی فراہم کریں گے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ پلاسٹک پیگز کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے ملک پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے ہم نے اپنے ماحول کی قربانی دی ماحول دوست اقدامات کے لیے وسائل کسی صورت رکاوٹ نہیں بنیں گے عالمی یوم ماحول کاشمار اقوام متحدہ کی سطح پر سب سے زیادہ اہم اور بڑے پیمانے پر منائے جانے والے دنوں میں ہوتا ہے ماحول کیونکہ بہت ہی پیچیدہ اور ہمہ جہت مضمون ہے ہر سال عالمی ماحولیاتی دن کی تقریبات کسی خاص موضوع یا حقیقت سے منسوب ہوتی ہیں جو ماحولیاتی آلودگی کے حوالہ سے انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہیں اس سال عالمی یوم ماحول کا Themeہے 'Beat Plastic Pollution'اسی دن آزاد جموں و کشمیر تحفظ ماحول کونسل کا پہلا اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے تحفظ ماحول کونسل کا قیام تحفظ ماحولیات ایکٹ 2000کی سیکشن 3کے تحت 29مئی 2013کو تین سال کی مدت کے لیے عمل میں لایا گیا حال ہی میں زیر نوٹیفکیشن محررہ 15فروری 2018تحفظ ماحول کونسل کی تشکیل نو ہوئی وزیراعظم آزادکشمیر تحفظ ماحول کونسل کے چیئرمین ہیں جبکہ 16آفیشل ممبران اور نو Non Officialممبر ہیں تحفظ ماحول کونسل ریاست کی سطح پر پالیسی ساز ادارہ ہے جو کہ تحفظ ماحولیات ایکٹ 2000پر موثر عملدرآمد اور ریاست کی منظور شدہ ماحولیاتی پالیسیز پر عملدرآمد اور منظور شدہ ماحولیاتی کوالٹی سٹینڈرڈز کے علاوہ Biodiversityکے تحفظ کے لیے گائیڈ لائنز اور پائیدار ترقی کے اصولوں کی ترقیاتی پالیسیز اور پلان کو مربوط بنائے گی اور اسی طرح ریاست کے انمول قدرتی ماحول کا محافظ ہو گا تحفظ ماحولیات ایکٹ 2000کی سیکشن 3(4)کے تحت تحفظ ماحول کونسل کا اجلاس سال میں کم از کم دو مرتبہ ہوناضروری ہے لیکن بدقسمتی سے اپنے قیام سے تحفظ ماحول کونسل کا کوئی اجلاس منعقد نہ ہو سکا اسی بناء پر یہ اہم فورم غیر فعال اور غیر موثر رہا۔