آزادکشمیر کے اندر گزشتہ پونے دو سالوں کے دوران انفراسٹریکچر سمیت ترقیاتی شعبہ میں پراجیکٹس کی تکمیل حوصلہ افزاء ہے ،وزیر اعظم آزادکشمیر

منگل جون 20:37

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہاہے کہ آزادکشمیر کے اندر گزشتہ پونے دو سالوں کے دوران انفراسٹریکچر سمیت ترقیاتی شعبہ میں پراجیکٹس کی تکمیل حوصلہ افزاء ہے ترقیاتی بجٹ کے استعمال کے ابتدائی اہداف کی تکمیل کے بعد اصل کام آخری سہ ماہی کے اخراجات مقررہ مدت تک یقینی بنانا بڑا چیلنج ہے سربراہان محکمہ جات سیکرٹریز صاحبان کی کارکردگی ان کے محکمہ کے ترقیاتی اہداف سے بھی جانچی جائے گی ان خیالات کا اظہارانہوں نے مختلف محکمہ جات کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر سید آصف شاہ و دیگر سیکرٹریز صاحبان نے بھی شرکت کی اور وزیراعظم کو اپنے اپنے محکمہ جات کے ترقیاتی فنڈز کے استعمال پر بریفنگ دی ۔

راٹھور

متعلقہ عنوان :