گجرات،گندم خریداری مہم اختتام پذیر ہوگئی

ضلع کے پانچوں مراکز خریداری گندم پر کل 17570.70میٹرک ٹن گندم خریدی گئی

منگل 5 جون 2018 20:39

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) گندم خریداری مہم اختتام پذیر ہوگئی ہے، ضلع گجرات کے پانچوں مراکز خریداری گندم پر مجموعی طور پر17570.70میٹرک ٹن گندم خریدی گئی ، محکمہ خوراک کو گندم فروخت کرنیوالے کسانوں کو بنکوںکے ذریعے شفاف طریقے سے ادائیگی کی گئی، ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے بات چیت کے دوران کیا، فوکل پرسن /اے ڈی سی آر سید موسیٰ رضا، جنرل اسسٹنٹ ریونیو وقار حسین خاں، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نصراللہ بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے کہا کہ مرکز خریداری گندم منگوال پر 6165میٹرک ٹن،مرکز خریداری گندم گجرات میں 1441میٹرک ٹن، مرکز خریداری لالہ موسیٰ پر 2667میٹرک ٹن،مرکز خریداری ڈنگہ4664میٹرک ٹن اورمرکز خریداری جلالپورجٹاں میں 2631میٹرک ٹن گندم خریدی گئی ، ضلع بھر میں مجموعی طور پر3192کسانوں کوسو کلو گرام اورپچاس کلو گرام پیکنگ کا287142 باردانہ جاری کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے گندم خریداری مہم کے دوران بھرپور طریقے سے ذمہ داریاں سرانجام دینے پر اے ڈی سی ریونیو سید موسیٰ رضا، اسسٹنٹ کمشنرز وقار حسین، اویس منظور تارڑ،ڈی ایف سی نصراللہ، ریونیو آفیسر ز ، مراکز کے کوارڈینیٹرز و عملہ کی کارکردگی کو زبردست سراہا ہے اور انکی کامیابی کو ٹیم ورک کا نتیجہ قراردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :