میونسپل کمیٹی نوشکی کا ترقیاتی 2018 منظور کرلیا گیا

منگل جون 20:39

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) میونسپل کمیٹی نوشکی کا ترقیاتی 2018 منظور کرلیا گیا گزشتہ روز میو نسپل کمیٹی کا اجلاس وائس چئر مین کی صدارت میں منعقد ھوا اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے چیئر مین منظور احمد پرکانی نے بجٹ پیش کیاتو تمام ممبران نے اتفاق رائے سے بجٹ کی منظوری دی اجلاس سے خطاب کرتے ھوے چیئر مین منظور احمد پرکانی نے کہا کہ نوشکی کی سٹی کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہاکیونکہ قحط اور خشک سالی کی وجہ سے لوگ دہی علا قعوں سے نقل مکانی کر کے نوشکی شہر میں آباد ہورہے ہیں جس کی وجہ سے آبنوشی صفائی سیورج کا نضام بری طرح متاثر ہورہا ہے اس لئیے میونسپل کمیٹی کے ترقیاتی فنڈز میں اضافہ کیا جائیگا اپوزیشن لیڈر خیر بخش بلوث نے اپنے خطاب میں کہا کہ چیئر مین میونپل کمیٹی عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے کونکہ عوام کی بلا امتیاز عوامی خدمت ہمارا مشن ہے لیکن سٹی کے وارڈ نمبر 3 میں آبنوشی کیلئے ٹیوب ویل لگا یا گیا ھے جس کاپانی پینے کے قابل نہیں ہ اس لیے سبزی منڈی کے قریب دوسرا ٹیوب ویل لگا یا جائے تاکہ عوام پینے کے صاف پانی میسر ہو کونسلر شاہد بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کلی جمال آباد میں اور کلی آسیابان کلی فقیران اور کلی عطا محمد میونسپل کمیٹی کے حدود میں واقع ہیں لہزا م کورہ حلقوں کے باشندوں کو رہائشی مکانات کیلئے قانونی دستاویزات پٹہ جاری کیئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :