نگراں وزیر اعلی سندھ کا چیف منسٹر ہائوس میں شکایات سیل قائم کرنے کا اعلان

بطور نگراں وزیراعلیٰ کے غیر جانبدار اور میری ٹیم ، حکومتی مشینری اور کابینہ بھی غیر جانبدار ہوگی، جی ڈی اے وفد سے گفتگو جی ڈی اے وفد کا مختلف معاملات پر تحفظات کا اظہار

منگل جون 20:39

نگراں وزیر اعلی سندھ کا چیف منسٹر ہائوس میں شکایات سیل قائم کرنے کا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وہ وزیراعلیٰ ہائوس میں ایک شکایتی سیل قائم کررہے ہیں جہاں پر ہر قسم کی شکایات باالخصوص انتخابات کے حوالے سے وصول کی جائیں گی اور ان کا تدارک بھی کیاجائیگا۔وہ منگل کو وزیر اعلی ہاؤس میں گرانڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی ای) کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر اظہار خیال کررہے تھے وفد کی قیادت سینیٹر مظفر حسین شاہ کررہے تھے سے ۔

وفد میں سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم،، عرفان اللہ مروت، سردار رحیم اور نعیم الرحمان شامل تھے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ بطور نگراں وزیراعلیٰ کے غیر جانبدار ہیں اور ان کی ٹیم ، حکومتی مشینری اور کابینہ بھی غیر جانبدار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہاں ہیں اور ہمارا صرف ایک ہی ایجنڈا ہے کہ آزاد اور صاف و شفاف الیکشن کا انعقاد۔

(جاری ہے)

جی ڈی اے کے وفد نے مختلف معاملات پر اپنے چند تحفظات کا اظہار کیا۔ نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے تمام تحفظات کو دور کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہاں پر آپ سب کی سہولت کے لئے ہیں تاکہ آپ ایک اچھے اور آزاد ماحول جس میں کسی قسم کی مداخلت یا رکاوٹ نہ ہو الیکشن میں حصہ لے سکیں اور انشاء اللہ الیکشن کے بعد ہمارے کردار کو سراہا جائیگا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے جی ڈی اے کے وفد کو بتایا کہ وہ ایک شکایتی سیل قائم کرنے جارہے جہاں پر انتخابات یا کسی بھی دیگر معاملے سے متعلق شکایات وصول کی جائیں گی اور ان کا تدارک بھی کیا جائے گا۔ وفد نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے تعاون اور سپورٹ پر ان کا شکریہ ادا کیا۔#