Live Updates

تحریک انصاف پاکستان بھر میں مضبوط اور بااختیار مقامی اداروں پر یقین رکھتی ہے،خرم شیر زمان

خیبر پختونخوا ہ کی طرح سندھ میں بھی مقامی حکومت اور بلدیاتی اداروں کو مضبوط کیا جائے گا، سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت صوبے میں مقامی اداروں کے لئے حقیقی بہتری کے منصوبوں پر عمل درآمد کرے گی، بیان

منگل 5 جون 2018 20:39

تحریک انصاف پاکستان بھر میں مضبوط اور بااختیار مقامی اداروں پر یقین ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے جنرل سیکریٹری خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پاکستان بھر میں مضبوط اور بااختیار مقامی اداروں پر یقین رکھتی ہے۔ خیبر پختونخوا ہ کی طرح سندھ میں بھی مقامی حکومت اور بلدیاتی اداروں کو مضبوط کیا جائے گا۔پارٹی سیکرٹریٹ ’’انصاف ہاؤس ‘‘ کراچی سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے سابق پارلیمانی لیڈر نے کہاکہ سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت صوبے میں مقامی اداروں کے لئے حقیقی بہتری کے منصوبوں پر عمل درآمد کرے گی۔

سندھ میں موجودہ مقامی قانون نافذ کرنے والے ادارے صوبے بھر میں مقامی اداروں کو بااختیار بنانے کے مخالف نظریے پر عمل پیرا ہیں۔

(جاری ہے)

مقامی حکومت کے سیکشن کے ذریعے صوبائی حکومت کے ہاتھوں کنٹرول اور اختیار کو برقرار رکھتی ہے۔ سابق ایم پی اے نے کہا کہ سندھ میں پی ٹی آئی حکومت موجودہ حکومت کے قانون میں ترمیم کرے گی۔ صوبے میں تمام مقامی حکومتوں کو بااختیار بنانے کے لیے ناظموں کے براہ راست انتخابات کے لیے کام کیا جائے گا۔

ترقی یافتہ ممالک کی طرح شہر کے میئر یا ناظم کے ہاتھ مضبوط کئے جائیں گے تاکہ حکومتی اقدامات کے ثمرات نچلی سطح تک منتقل کئے جاسکیں۔ اس کے علاوہ سندھ میں مقامی حکومتوں کی مالی امداد کے بارے میں خرم شیر زمان نے سفارش کی کہ مقامی حکومتوں کے تقریبا تیس فیصد صوبائی ترقیاتی بجٹ کو اپنی پسند کے منصوبوں کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں تقسیم اور نکاسی آب، کچرا اٹھانا، پبلک ٹرانسپورٹ اور سڑکوں کی تعمیر و استرکاری کا نظام مقامی حکومتوں کے حوالے کیا جائے گا۔#
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات