چیئرمین بلدیہ وسطی نے مون سون کی آمد سے قبل ایمرجنسی نافذ کردی

موسمیات کی جانب سے مون سون بارشوں کے امکانات کی گھنٹی بجاتے ہیں ضلع وسطی میں ہنگامی اقدامات شروع کردئے ہیں،سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ ہر یوسی کی سیوریج اور گڑلائنوں رننگ کنڈیشن میں رکھا جائے اور اگر کہیں کسی قسم کی رکاوٹ ہوتو فوری دور کی جائے، ریحان ہاشمی کی گفتگو

منگل 5 جون 2018 20:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) محکمہ موسمیات کی جانب سے آئند ہ چند روز میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کے سبب بلدیہ وسطی میں ہنگامی اقدامات ، برساتی نالوں کی صفائی ، سیوریج اور گڑلائنز کو رننگ کنڈیشن میں رکھنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے محکمہئ موسمیات کی جانب سے مون سون بارشوں کے امکانات کی گھنٹی بجاتے ہیں ضلع وسطی میں ہنگامی اقدامات شروع کردئے ہیں۔

سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ ہر یوسی کی سیوریج اور گڑلائنوں رننگ کنڈیشن میں رکھا جائے اور اگر کہیں کسی قسم کی رکاوٹ ہوتو فوری دور کی جائے۔ جبکہ برساتی نالوں کی صفائی پر فوری توجہ دے کر اٴْن میں سے ہر قسم کا کوڑا کرکٹ نکالاجائے تاکہ بارشوں کے دوران بارش کا سیلابی پانی گلیوں، نالیوں اور گٹر لائن سے ہوکر جب برساتی نالوں میں گرے تو بلا روک ٹوک بہتا ہٴْو ا گجر نالہ سے ملیر ندی میں جاگرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بلدیہ وسطی میں ایسے درختوں کو کاٹنے کی ہدایت کی کہ جن کے آندھی سے گر جانے کا خطرہ ہو۔ واضح رہے کہ بلدیہ وسطی کے علاقے میں موجود نالوں کی طوالت تقریباً چالیس کلو میٹر کے لگ بھگ ہے۔جبکہ بیشتر نالوں پر ناجائز تجاوزات قائم ہیں۔جو نالوں کی صفائی کی راہ میں رکاوٹ پیداکرتی ہیں۔دوسری طرف عوام کی جانب سے نالوں میں کوڑا کرکٹ پھینکنے کی وجہ سے نالے پانی کے بجائے کوڑے سے بھر جاتے ہیں۔

جس کی وجہ سے نالوں سے پانی کا گزرنا مشکل ہوجاتاہے۔ ایسے میں بارش ہوجائے تو نالے اٴْبل پڑیں اور پانی رہائشی اور تجارتی مراکز میں بھر جائے۔ اس صورتِ حال سے بچنے کے لئے ریحان ہاشمی نے تمام برساتی نالوں اور سیوریج لائنوں کی صفائی کا حکم دیا ہے تاکہ بارانِ رحمت عوام کے لئے زحمت نہ بن جائیں۔اگرچہ مرکزی برساتی نالوں کی صفائی بلدیہ عظمیٰ کی ذمہ داری ہے تاہم بارہا یاد دہانی کرانے کے باوجود شہری حکومت کی جانب سے کوئی اقدام نہیں کیا گیا اس لئے بلدیہ وسطی اپنے دستیاب وسائل استعمال کرتے ہوئے برساتی نالوں کی صفائی کرارہی ہے۔#

متعلقہ عنوان :