اہل بیت اطہار سے محبت ایمان کا تقاضہ ہے، جان محمد بلوچ

منگل 5 جون 2018 20:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ وائس چیئرمین عبدالخالق مروت نے کہا ہے کہ بلدیہ ملیر میں مختلف مذاہب اور مختلف مکاتب فکر کے لوگ رہتے ہیں ، جن کے اپنے اپنے عقائد و نظریات ہیں جن کے مطابق وہ مختلف مذہبی اور ثقافتی تہوار منعقد کرتے ہیں اور ان تمام ہی تہواروں پر عوام کو موقع محل کے تناسب سے بلدیاتی سہولیات فراہم کرنا ہمارا منصبی فریضہ ہے ،حضرت علی ؓ عشرہ مبشرہ صحابی رسول میں سے ہیں اور خلفہ راشدین کا حصہ بھی ہیں ، اہل قریش اور خاندانِ رسول ؐ سے بھی ہیں ، اتنی عظیم شخصیت کی شہادت کے دن پر مساجد و امام بارگاہوں میں خصوصی دعاوں ایثال ثواب و فاتحہ خوانی اور محافل منعقد کی جاتی ہیں ایسے مواقع پر تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور ان کی پیروی کرنے والی عوام کو بہترین بلدیاتی سہولیات فراہم کرنا ہمارا اولین فریضہ ہے،یو م علی ایک ایسا مذہبی تہوار ہے جس کو مسلمان اپنے اپنے عقائد و نظریات کے مطابق منعقد کرتے ہیں ، اہل بیت اطہار سے محبت ہمارے ایمان کا تقاضہ ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم علی کے سلسلے میں مختلف امام بارگاہوں و مساجد کے اطراف انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر عمران اسلم و دیگر افسران بھی موجود تھے، چیئرمین بلدیہ ملیر نے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ ملیر کی تمام امام بارگاہوں مرکزی امام بارگاہ جعفر طیار، امامیہ امام بارگاہ ایف ساوتھ، مسجد و امام بارگاہ بیت اللہ (غریب آباد)اور دیگر مساجد کے اطراف صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کی نگرانی کویقینی بنایا جائے۔#

متعلقہ عنوان :