نیب کی غیر قانونی اثاثے بنانے کے ریفرنس میں ملوث سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ سائٹ کے انجینئر کو گرفتار کرلیا

ملز م نے غیر قانونی طور پر 25کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے بنائے

منگل 5 جون 2018 20:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) نیب کی غیر قانونی اثاثے بنانے کے ریفرنس میں ملوث سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ سائٹ کراچی حکومت سندھ کے انجینئر کو گرفتار کرلیا ملزم اصغر علی کواسلام آبادمیں سپریم کورٹ کی جانب سے ضمانت منسوخ کر نے پر گرفتار کیا گیا ملز م نے غیر قانونی طور پر 25کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے بنائے جن میں کراچی اور مہراب پور میں پلاٹس بنانے کے علاوہ دیگر اثاثے میں ملزم کو راولپنڈی سے کراچی منتقل کرنے کے بعد کراچی احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔#