گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے ڈیپ فریزر میں سونے والے دو افراد جاں بحق

دونوں افراد کی موت کرنٹ لگنے سے ہوئی جو ڈیپ فریزر پر سورہے تھے، پولیس ذرائع دونوں دکان کے اندر سوئے صبح جب دکان کھولی تو دونوں افراد کی لاشیں برآمد ہوئی، دوکان مالک کا بیان

منگل جون 20:42

گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے ڈیپ فریزر میں سونے والے دو افراد جاں بحق
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) کراچی میں میٹر ک بورڈ آفس کے قریب مٹھائی کی دوکان میں گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے ڈیپ فریزر میں سونے والے دو افراد جاں بحق ہو گئے دونوں افراد مٹھائی کی دوکان میں ملازمت کرتے تھے۔۔پولیس کے مطابق لاشوں کی شناخت اعجاز اور حماد کے ناموں سے ہوئی ہے دونوں افراد کی موت کرنٹ لگنے سے ہوئی جو ڈیپ فریزر پر سورہے تھے ۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد اصل وجوہات معلوم ہوسکے گی ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق اعجاز اور حماد کے بارے میں بتایا جاتا ہے دونوں افراد مٹھائی کی دکان میں کام کرتے ہیں بتایا جاتا ہے کہ دونوں دکان کے اندر سوئے اور دونوں کو کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوئے ہیں ۔صبح جب دکان کھولی تو دونوں افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ۔۔پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے ۔۔پولیس نے کہا کہ دونوں افرادکی لاشیں اسپتال پہنچادی گئی ہیں پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی ۔۔پولیس دکان کی مالک سے بھی پوچھ گچھ کررہی ہے ۔#