مسلم لیگ (ن) شہرقائد کو عالمی معیار کا شہر بنائے گی، علی اکبر گجر

منگل جون 20:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ کراچی کی تعمیر نو اور شہر قائد کو عالمی معیار کا شہر بنانا قائد محمد نواز شریف کی دیرینہ خواہش ہے جسے آئندہ انتخابات کے بعد پایہ تکمیل کو پہنچایا جائے گا․غربی کے عوام کو مزید ترقی اور خوشحالی سے محروم نہیں رکھا جا سکتار خواتین ونگ کے اجتماعات سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ․ ضلع غربی کے عوام کو پسماندگی میں مبتلا رکھنے والوں کے احتساب کے دن قریب ہیں․ مسلم لیگ (ن) انتخابی نتائج کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہر کوشش کی بھرپور مزاہمت کرے گی․پاکستان کے جمہوری مستقبل کو مشکوک بنانے کی کوششیں عروج پر پہنچ چکی ہیں․ انتخابات سے پیشتر ہی قوم نے میاں نواز شریف کے حق میں فیصلہ دے دیا ہی․ ملک اور بیرون ملک ہونے والے تمام سروے اور تجزئیے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی کامیابیوں کی نوید بن کر سامنے آ رہے ہیں․ سیاسی مخالفین کی بوکھلاہٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان مسلم لیگ آنے والے انتخابات جیت چکی ہے