ساہیوال ،14سالہ لڑکا ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

منگل 5 جون 2018 20:42

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) 14سالہ لڑکا ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ۔تفصیلا کے مطابق شریف کا لونی کے قریب 14سالہ وقار اپنے ساتھیوں کے ہمراہ رات کے وقت ریلوے لائن کے پاس کھیل رہے تھے کہ لائن عبور کر تے ہو ئے کراچی جا نے والی گرین لائن ٹرین کی زد میں آگیا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ریلوے حکام نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی ہے ۔