ساہیوال ،رہائشی آبادیوں میں برف والے کارخانے شہریوںکیلئے وبال جان بن گئے‘

ایمونیا گیس خارج ہونے سے مکین دمہ اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے‘ محکمہ ماحولیا ت خاموش تماشائی‘ کمشنر سے نوٹس لینے کامطالبہ

منگل جون 20:42

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) رہائشی آبادیوں میں برف والے کارخانے شہریوںکیلئے وبال جان بن گئے‘ ایمونیا گیس خارج ہونے سے مکین دمہ اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے‘ محکمہ ماحولیا ت خاموش تماشائی‘ کمشنر سے نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے مختلف علاقوں غلہ منڈی‘ بھٹونگر ودیگر رہائشی کالونیوں میں برف والے کارخانے مکینوں کیلئے درد سربن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

شہریوں کاکہناہے کہ برف والے کارخانوںسے ایمونیا گیس خار ج ہونے سے ان کو گھروں میں سانس لینا بھی محال ہوجاتاہے اور دم گھٹنے سے وہ دمہ اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں اور کوئی ان کا پرسان حال نہیں۔ مذکورہ کارخانوںسے جب برف کیلئے وہیکلز موٹرسائیکل رکشہ ‘ٹرالی ودیگر گاڑیاں بر ف لینے آتی ہیں تو ان کا شور و زہریلا دھواں بھی رہائشیوں کیلئے مشکلات کھڑی کررہاہے۔ انہوںنے کہاکہ رہائشی کالونیوںمیں کارخانے بنانے پر سخت پابندی عائد ہے اس کے باوجود محکمہ ماحولیات کی ملی بھگت سے کارخانے چل رہے ۔ مکینوںنے کمشنر اورڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :