ساہیوال ، جعلی پیر دم کرنے کے بہانے دھوکہ دہی سے گھر سے طلائی زیورا ت لیکر رفو چکر ہوگیا

پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

منگل جون 20:44

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) جعلی پیر دم کرنے کے بہانے دھوکہ دہی سے گھر سے طلائی زیورا ت لیکر رفو چکر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں84/5-L میں ایک جعلی پیر محمدعمر اپنے چیلے اور مریدنی کے ہمراہ آیا اور مسجد میں دم درود کرنے لگا۔

(جاری ہے)

اس دوران گائوں کی خواتین بھی بچوںکو دم درود کرانے لگیں۔ گزشتہ روز محمد یونس کے گھر بھی دم کرنے گیا اور وہاں اپنی مریدنی وغیرہ کے ہمراہ دم درود کرتے ہوئے گھر سے طلائی زیورات لیکر رفو چکر ہوگیا۔ پولیس تھانہ یوسف والا نے ملزمان کے خلاف مقدمہ زیر دفعہ 380/420 ت پ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :