بورے والا ، وراثتی زمین فروخت کرنے پر رشتہ داروں کی خاتون کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

منگل جون 20:44

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2018ء) غریب خاتون کو وراثتی زمین فروخت کرنے پر رشتہ داروں نے جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں ،ڈی پی او وہاڑی اور ڈپٹی کمشنر سے اصلاح احوال کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق رضیہ بی بی زوجہ محمد اشرف سکنہ چک نمبر 493ای بی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا شوہر شدید علیل ہے جس کے علاج معالجہ کے لیے مجھے پیسوں کی سخت ضرورت تھی اس لیے اس نے اپنے وراثتی رقبہ اراضی مربع نمبر 26کیلہ نمبر 25برلب روڈ اپنے رشتہ داروںاور اسی مربع کے کھیوٹ داروں عبدالرشیدولد محمد یوسف ،شہزاد ولد محمد یوسف ،محمد جمیل ،عبدالغفور وغیرہ کو اوسط بیع کے حساب سے فروخت کرنے کی پیشکش کی تو انہوں نے مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کہنا شروع کر دیا کہ تمہاری زمین کی قیمت کم ہے اور تم اسے مہنگے داموں فروخت کرنا چاہتی ہو اسے لیے ہم تمہاری زمین کے خریدار نہیں بنیں گے تاکہ میں انہیں سستے داموں اپنی زمین فروخت کر دوں لیکن جب میں نے اپنی زمین اسی گائوں کے رہائشی محمد امین ولد نواب دین کو اپنی آزاد رضا مندی سے اوسط بیع کے مطابق فروخت کر دی تو میرے رشتہ داروں نے کہا کہ تم انکاری ہو جائو کہ تم نے محمد امین کو زمین فروخت کی ہے ورنہ تمہیں جان سے مار دیں گے اور حق شفع کا کیس کر کے زمین واپس حاصل کر لیں گے اس نے ڈی پی او وہاڑی اور ڈپٹی کمشنر سے اس ہونے والے ظلم کے خلا ف امداد اور داد رسی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مجھے میرے رشتہ داروں سے جان کا خطرہ ہے لہذا میری جان کو تحفظ فراہم کیا جائے #

متعلقہ عنوان :