پنڈی گھیب کے نواحی گاو،ْں تھٹی کلرہ میں خواتین کی تو تکرار پر سسر اور ساس نے اپنی بہو اور اس کی ماں کو کلہاڑی اور ڈنڈوں کے وار سے شدید زخمی کردیا

دوسرے واقعہ میں پنڈی گھیب پولیس نے رکشہ ڈرائیور سے بغیر لائسنس پسٹل 23 بور برآ مد کر لیا ، پولیس نے مقدمات درج کر لئے

منگل 5 جون 2018 20:44

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جون2018ء) پنڈی گھیب کے نواحی گاو،ْں تھٹی کلرہ میں خواتین کی تو تکرار پر سسر اور ساس نے اپنی بہو اور اس کی ماں کو کلہاڑی اور ڈنڈوں کے وار سے شدید زخمی کردیا ، دوسرے واقعہ میں پنڈی گھیب پولیس نے رکشہ ڈرائیور سے بغیر لائسنس پسٹل 23 بور برآ مد کر لیا ، تھٹی کلرہ کے رہائشی شوکت علی کی اہلیہ نے تھانہ پنڈی گھیب میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ شب اپنی والدہ کے گھر موجود تھی کہ زوجہ مبارز خان کی شکایت پر میرا سسر محمد سعید مسلح کلہاڑی، ساس، نند، زوجہ مبارز خان اور اس کا بیٹا حماد رضا مسلح ڈنڈے ہمارے گھر آئے اور ہمیں مارنا شروع کردیا سسر محمد سعید نے مجھ پر وار کلہاڑی کیا جو میری پیشانی پر لگا جبکہ حماد نے ڈنڈے سے وار کرکے میری والدہ کے سر کو زخمی کیا اسی اثناء میں میرے بہنوئی محمد نواز اور محمد اجمل ہماری چیخ و پکار سن کر آگئے اور ہمیں چھڑایا، پولیس نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کردیا دوسری طرف پنڈی گھیب سٹی پولیس انچارج سید عامر حسین شاہ عملہ کے ہمراہ گشت پر تھے کہ کالج چوک پر ایک بغیر نمبر پلیٹ رکشہ ڈرائیور وقار افضل ساکن پنڈی گھیب کی مشکوک حرکات پر اس کی تلاشی لی تو اس کے قبضہ سے بغیر لائسنس پسٹل 32 بور ، ایک میگزین بمع چار عدد روندز برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر دیا۔